Urdu Version

Urdu Version

ایکسائیڈ کی ویب سائٹ پر خوش آمدید

ایکسایئڈ پاکستان لمیٹیڈ پاکستان میں لیڈایسڈ اسٹوریج بیٹریاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ایکسایئڈکو برطانیہ کے کلورایئڈ گروپ پی ایل سی کے ساتھ شراکت میں سال 1953میں ایک پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں متعارف کروایا گیا۔

کلورائیڈ دنیا بھر میں 35سے زیادہ ممالک میں کلورائیڈ ٹیکینکل کے تعاون سے موجود ہے۔

1982میں ایکسائیڈ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایکسائیڈ پاکستان کے نام سے رجسٹر ہوئی۔ ایکسائیڈ کو ٹاپ 25 کمپنیوں کا ایوارڈ آٹھ بار حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ۔ منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بہترین پیشہ ورانہ انتظامات کو سراہا جس کے اعتراف میں ایکسائیڈ لمیٹیڈ کو تین بار کار پوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایکسائیڈ اعلیٰ معیار اور بعداز فروخت کی خدمات کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو اولین ترجیع دیتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔

تعارف

ایکسایئڈکو برطانیہ کے کلورایئڈ گروپ پی ایل سی کے ساتھ شرکت میں سال 1953میں ایک پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں مطارف کروایا گیا ۔
کلورئیڈ کی دنیا بھر میں 35سے زیادہ ممالک میں کلورائیڈ ٹیکینکل کے تعاون سے موجود ہے ۔
کمپنی اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرہے اسے ٹاپ 25 کمپنیوں کا ایوارڈ آٹھ بار حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ۔
کمپنی کے بنیادی کاروباری آپریشن میں بیٹریاں ، کیمیکل اور ایسڈ کی مینو فیچکر نگ شامل ہے ۔ کمپنی کی مینو فیکچر نگ سہولیات سائٹ اور اورحب بلوچستان ۔ جبکہ کیمیکل اور ایسڈ مینوفیکچرنگ کی سہولیات سائٹ اور بن قاسم کراچی میں واقع ہے۔
ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہے کہ ٹرانسپوٹ، انورٹر سولوشن اور صنعتوں سے وابستہ پاکستان کی بیشتر بڑی اور اہم سرکاری کارپوریشن ایکسائیڈ پر اعتماد کرتی ہیں۔ ان اداروں میں پی ٹی سی ایل پاکستان ریلوے اور واپڈا جیسے صارف شامل ہیں۔
سنہ1991 میں آٹو موٹو بیٹری کمپنی کے پاکستان کے پاکستان آپریشن بھی ایکسائیڈ نے خرید لیئے جس کے بعد ایکسائیڈ پاکستان میں بیٹریز مینوفیکچرنگ میں سب سے زیادہ قابل اعتماد نام بن گیا۔
بن قاسم کراچی میں ایکسائیڈ نے گندھک کے تیزاب کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلانٹ لگایا ہے۔ یہ پلانٹ یومیہ 50 میٹرک ٹن کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا اکثر حصہ فوجی جارڈن فرٹیلائزر کمپنی کی ضروریات کی لیئے مختص ہے۔

ہماری مصنوعات

ٹرانسپورٹ بیٹریز

ایکسائیڈ بیٹریز پاکستان میں ٹرانسپورٹ صنعت میں مخصوص جگہوں پر استعمال ہوتی ہیں۔ جن میں آٹو موبائل، موٹر سائیکل، رکشے، ٹریکٹر، ٹرک، سمندری نقل و حرکت ، جنریٹر اور دیگر شامل ہیں۔

صنعتی بیٹریز

صنعتوں میں بجلی کے بیک اپ کے لیئے مخصوص معیار کی بیٹریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایکسائیڈ ان ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کی بیٹریز فراہم کرتا ہے۔

گھریلو استعمال کی بیٹریاں

ایکسائیڈ انورٹر بیٹریاں بجلی کی کمی اوراُتار چڑھاؤ کی صورت میں قابل اعتماد بیک اپ فراہم کرنے کےلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ کمپنی خاص طور پر ایسی بیٹریاں بنانے میں مصروف عمل ہے جوکہ بجلی کے قابل اعتماد بیک اپ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کر سکیں۔

اہداف و مقاصد

اہداف
صارفین کو مناسب قیمت پر معیاری مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے آٹو موبائل بیٹری کی صنعت کی سربراہی برقرار رکھنا اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور مقامی ماحول سے ہم آہنگ قابل اعتماد مصنوعات فراہم کرکے انکی ضروریات کو پورا کرنا۔
مقاصد
مہارت پر اسیس، پیداوار میں مستقل بہتری اور موثر و مکمل کوالٹی کنٹرول کے ذریعے فضلہ کا اخراج۔
تمام شراکت دار یعنی شیئر ہولڈرز ، ملازمین سپلائرز ،، کاروباری اداروں ، حکومت اور صارفین کے ساتھ سچا اور درست رویہ رکھنا۔
ملازمین میں ترغیب پیدا کرنا تاکہ وفادار اور پرعزم ٹیم تیار کی جا سکے۔
ایک اچھا شہری بننا اور ملک کی بہتری اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کرنا۔

حکمت عملی برائے معیار

ایکسائیڈ یقین رکھتی ہے کہ خریدار کا اطمینان حاصل کرنے میں بعداز فروخت سروس بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ہمارا اسٹاف تسلسل کے ساتھ معیاری پروڈکٹ کی تیاری یقینی بناتا ہے۔ پروڈکشن کے تمام مراحل بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے مکمل کئے جاتے ہیں۔

یقیناً یہ تربیت یا فتہ اور جانفشانی سے کام کرنے والے اسٹاف کے بغیر ممکن نہیں۔ ایکسائیڈ میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہمارا اعلیٰ تربیت یا فتہ عملہ مکمل اطمینان کے ساتھ خدمات انجام دے تاکہ معیار اور اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

بہترین اسٹاف ، اعلیٰ معیار کے خام مال اور جدید ترین پلانٹ اور مشینری مل کر وہ اعلیٰ ترین مصنوعات بناتے ہیں جو ایکسائیڈ کی پہچان ہے

اخلاقیات ، کاروباری طریقہ کاراور ضابطہ اخلاق

ایکسائیڈ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کاروبار ایمانداری کے ساتھ چلایا جائے اور تمام لین دین میں اخلاقیات کو مد نظر رکھا جائے۔ یہ وہ مسلمہ شرائط ہیں جن کی بنیاد پر کمپنی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔کمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام ترافعال کی انجام دہی میں قابل اطلاق قوانین وضوابط پر عملدر آمد کیا جائے۔ بورڈ اور انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قواعد و ضوابط سے خود کو ہم آہنگ کرے تاکہ ذمہ داریوں کے تمام شعبوں کو قواعدو ضوابط کے تحت لایا جائے۔

کمپنی ادارے کے کاموں کا بھر پور خیال رکھتی ہے تاکہ ادارے سے کوئی نقصان یا ماحول متاثرنہ ہو۔ کمپنی معاشرتی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر اپنا تعارف کرانے میں فخر محسوس کرتی ہے اور اچھے کار پوریٹ شہری کے طور پر معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے۔

ادارے کے عملے کی تعیناتی و ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ملازمین کے حقوق انتظامیہ کیلئے قابل ترجیح ہیں اور اس کے نتیجے میں ملازمین کو محفوظ اور صحتمند کام کا ماحول میسر آتا ہے۔ کمپنی کی معاشی رپورٹنگ بھی معتبر طور پر انجام دی جاتی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے حقوق محفوظ رکھے جاسکیں اور سرمایہ کاروں کو کمپنی کی کار کردگی کی درست تصویر پیش کی جاسکے۔

ضابطہ اخلاق کا سب سے بنیادی حصہ اس بات کی یقین دہائی ہے کہ ڈائریکٹر، ایگزیکٹو اور دیگر تمام ملازمین کمپنی کی معلومات کے اخفاء کے تقاضوں پر عملدر آمد کریں۔ انہیں سختی سے تاکیدکی گئی ہے کہ کمپنی اور اس کے اثاثوں کی معلومات کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے۔ مفادات کے تصادم سے گریز کیا جائے اور جب بھی انکی موجودگی ہو تو اسے ظاہر کیا جائے۔

ایوارڈ ز اور کامیابیاں

ایکسائیڈ نے گزشتہ چند سالوں میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے۔ منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بہترین پیشہ وارانہ انتظامات کوسراہا جس کے اعتراف میں کمپنی کو تین بار کار پوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے سے اکسائیڈ کا نام برصغیر میں جانا جاتا ہے۔ایکسائیڈ اب ٹیلی مواسلات، ریلوے، واپڈااور دیگر اسٹینڈ بائی ایپلیکیشن کے لیے صنعتی بیٹریوں کی تیا ری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔بہترین صلاحیتوں کی حامل ہماری ورک فورس تمام تر چیلنز پر قابو پانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اچھے صنعتی تعلقات کی وجہ سے ہی گزشتہ 25 سالوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی کام رکا۔

ایکسائیڈ کے پاس جدیدآلات سے لیس لیبارٹری ہے۔ قابل اسٹاف اور مارکیٹنگ پالیسی کی بدولت ایکسائیڈ کے پاس منڈی کا بڑا حصہ حاصل ہے۔گروپ میں آٹو موٹو بیٹری کمپنی لمیٹیڈ ایف بی کی شمولیت نےکمپنی کو مضبوط، قابل اعتماد اور مستحکم بنادیا ہے۔ اس کے علاوہ ایکسائیڈ نے پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں گندھک کا ایک پلانٹ نصب کیا ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی بیٹری تیار کرنے والی کمپنی ہے جسے کوالٹی کنٹرول اورانتظام کے نظام کے اعتراف میں آئی ایس او 9002 کا اعزاز حاصل ہے

کارکردگی پر نظر

کمپنی کی حیثیت: اقتصادی طور پر مستحکم

مالی جھلکیاں

شیئر ہولڈنگ

شیئر ہولڈنگ کے زمرے

حصص کی فری فلوٹ

کمپلائنس سرٹیفکیٹ

ایس ای سی پی کی سرمایہ کار کی شکایت سیکشن

Menu